صہیونی ـ عبرانی ذرائع نے اعتراف کیا کہ آج منگل (22 اکتوبر) کی صبح کو میزائل حملے کے سائرن کے بعد ایک بھاری میزائل قیساریا کے شمال میں گر کر دھماکے سے پھٹ گیا ہے۔
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، حزب اللہ لبنان نے اپنے تین بیانات کے ضمن میں اعلان کیا کہ اس مقاومتی تحریک کے مجاہدین نے "خیبر آپریشن" کے تحت غزہ کے عوام اور مقاومت نیز لبنان نیز لبنانی قوم کے دفاع کا سلسلہ جاری کھتے ہوئے مقبوضہ تل ابیب کے نواح میں واقع قبہ نیریت نیز گلیلوت کے فوجی اڈے کو خاص قسم کے میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے جیسا کہ انھوں نے شمال مغربی حیفا میں سٹیلا مارس بحری اڈے کو بھی مناسب میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔